12 اگست 2014 - 16:17
سعودی عرب کے ۹۲فی صدلوگ مزاحمت اورفلسطینی عوام کے حامی ہیں:حجۃ الاسلام آتش زر

ایران کے شہرقم کی اسلامی کونسل کے سربراہ نے اس مطلب کہ ہمارا عقیدہ ہے کہ مستقبل تشیع اور ایران اور لبنان میں موجود حزب اللہ کے متعلق ہے، کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ۹۲فی صدلوگ مزاحمت اور فلسطینی عوام کے حامی ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق حجۃ الاسلام محمد آتش زر نے لبنان کی میونسپل کمیٹیوں کی یونین کے سربراہ سلطان الاسعد اوربیروت شہرکے بعض علاقوں کے مئیرز سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ اس وقت دشمن مختلف طریقوں سے دنیا میں اسلام کے چہرے کومسخ کرکے پیش کرنے کے لیے سازشیں کررہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ مغرب کی انٹیلی جنسیوں نے خطے کی آمرحکومتوں کے تعاون سے داعش کوتشکیل دیا تاکہ یہ وحشی جہاں پربھی جائیں اسلام کے نام پرلوگوں کے سرقلم کریں ،کنیزوں کوفروخت کریں اوروحشیانہ اقدامات انجام دیں۔
حجۃ الاسلام آتش زرنے کہا ہے کہ ہم ابھی تک نہیں بھولے ہیں کہ سید حسن نصراللہ نے ایک عیسائی عورت کواپنی عبا کا تحفہ پیش کیا جبکہ مختلف افراد اس عبا کولاکھوں ڈالروں میں خریدنے کے لیے تیارتھے،لیکن آپ نے فروخت نہیں کی،سید حسن نصراللہ نے اپنے اس اقدام کے ذریعے مزاحمت کو بھی مضبوط کیا اوردنیا والوں کے سامنے اسلام کی لطیف روح کوبھی پیش کیا۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہمارا عقید ہ ہے کہ مستقبل،تشیع اورحزب اللہ سے متعلق ہے اوراس کی دلیل یہ ہے کہ سید حسن نصراللہ کے اقدام نے عرب دنیا بالخصوص سعودی عرب میں بہت زیادہ اثرات مترتب کیے ہیں اورسعودی عرب کے ۹۲فی صد لوگ مزاحمت اورفلسطینی عوام کی حمایت کرتے ہیں۔

.......

/169